ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ نے ٹاپ آرڈر بیٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
یو اے ای بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان خان نے امارات کرکٹ بورڈ سے غلط بیانی کی اور سہولتوں کا فائدہ اٹھایا، عثمان خان یو اے ای سے کھیلنے کے پابند تھے لیکن اب وہ ایسا نہیں کر رہے۔
ای سی بی نے عثمان خان کو سالانہ کنٹریکٹ بھی دیا تھا جبکہ حال ہی میں ہونیوالے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں وہ امارت کے لوکل پلیئر کے طور پر کھیلے تھے۔
مزیدپڑھیں:معاہدے کی خلاف ورزی، امارات کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر 5سال کیلئے پابندی عائد کردی
امارات کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان خان نے اس کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں وہ اب یو اے ای بورڈ کے تحت ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں 5 سال تک شرکت نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ عثمان خان نے بطور اوورسیز پلیئر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کو پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل کیا تھا۔ پاکستان کیمپ میں آنے کے بعد عثمان خان نے یو اے ای کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔

