لاہور( نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے اظہر محمود و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیسن گلیسپی کو ریڈبال کا کوچ لا رہے ہیں،جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن وائٹ بال کے کوچ ہونگے
اسلام آباد میں ژالہ باری، سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،6 افراد زخمی
دونوں دنیا کے بہترین کوچ ہیں،یہ وائٹ بال اور ریڈبال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اظہر محمود ٹیم کو ایک جگہ پر لائے ہیں،اظہرمحمود دونوں فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔اظہر محمود کا ٹیم میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے، ہم بہتر کرنے میں کامیاب ہونگے۔
کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں،ویمن کرکٹ ٹیم کےبھی کوچ لا رہے ہیں،ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے،فزیو تھراپسٹ کیلئے ڈیوائسز منگوا لی ہیں۔

