Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اندر ہی اندرکیاچل رہاہے؟ امام الحق نےاندرونی کہانی بتا دی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے قومی ٹیم میں دھڑےبندی کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 7 سال قبل اپنے ڈیبیو کے بعد سے آج تک کبھی قومی ٹیم میں ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ امام الحق نے کہا کہ میں نے کبھی ٹیم میں کسی قسم کی دھڑے بندی نہیں دیکھی، اگر کسی نے ایسی چیز دیکھی ہے تو وہ نام لے کر بتائے کہ یہ اور یہ کھلاڑی کسی دھڑے کا حصہ ہے۔

ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کپتان بابر اعظم کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی بار بار خراب کارکردگی کے باوجود حمایت کرنے پر مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف پاکستان کی شکست اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھلاڑیوں پر مسلسل تنقید پر امام الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی وجہ سے کرکٹر میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے۔

امام الحق نے اعظم خان کی مایوس کن کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھائے بغیر کوئی بھی لگاتار 6 میچز نہیں کھیل سکتا۔

انہوں نے یہ بات کرکٹ شائقین میں پائی جانے والی اس غلط فہمی کے تناظر میں کہی کہ پاکستانی ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں کو جانبداری (فیورٹ ازم) کی بنیاد پر شامل کیا جا رہا ہے، تاہم امام الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دور میں کارکردگی کے بغیر کسی کھلاڑی کو زیادہ دیر تک ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

ورلڈکپ میں امریکا سے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی شکست ہم سب کی ناکامی ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں، ابھی پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑا میچ کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:  قربانی کے جانوروں کی فروخت سے متعلق بڑی پابندی عائد ،جانیں

یہ بھی پڑھیں