Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

نیویارک(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سولہویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے نیدرلینڈز کا 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی 4 وکٹیں صرف 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں، بعد ازاں ٹریسٹن اسٹبس اور ڈیوڈ ملر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا فراہم کیا۔
ٹرسٹن اسٹبس 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 59 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن مارکرم صفر پر پویلین لوٹ گئے، ریزا ہینڈرکس اور مارکو جانسن 3،3 رنز جبکہ ہینرچ کلاسن 4 رنز بناسکے۔

نیدرلینڈز کی طرف سے ویویان کنگما اور لوگن وین بیک نے 2، 2 اور باس ڈی لیڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

سائبرینڈ اینجلبرچٹ 40 رنز، گوگن وین بیک 23 رنز، وکرم جیت سنگھ 12، اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انکے علاوہ کوئی ڈچ پلیئر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقا کی طرف سے اوٹنیل بارٹمان نے 4، انیرچ نورٹی اور مارکو جانسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں کو اپنے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر 2،2 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا پہلے اور نیدرلینڈز دوسرے نمبر پر ہے۔

اسکواڈ:

جنوبی افریقا: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین

نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما

مزیدپڑھیں :چین میں تعلیم حاصل کریں: پاکستانی طالب علموں کے لئے مکمل مالی اعانت کی پیشکش

یہ بھی پڑھیں