Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

کوہلی کو دوست سمجھیں، بھارتی ٹیم کیخلاف ہاتھ ہولا رکھنا ہے: بھارتی کرکٹ شائقین کی شاہین آفریدی سے اپیل

لندن (نیوزڈیسک)بھارتی شائقین کرکٹ کی پاکستانی کھلاڑیوں بالخصوص شاہن شاہ آفریدی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کیخلاف ہولا ہاتھ رکھنے کا مشورہ ، بھارتی کرکٹ فینز نےشاہین آفریدی سے دلچسپ فرمائش کر ڈالی۔بھارتی مداحوں نے اپنی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر سے اچھی بولنگ نہ کرنے کی درخواست کردی۔پ

اکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک میں گروپ اے کا اہم میچ شیڈول ہے، جس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے مداح بھی نیو یارک پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران نیویارک میں بھارتی فینز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی اور شاہین کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

بھارتی فینز کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب سے خصوصی طور پر میچ دیکھنے امریکا آئے ہیں۔انہوں نے شاہین آفریدی سے درخواست کی کہ ’آپ نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرنی، میچ میں روہت اور ویرات کو اپنا اچھا دوست سمجھیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پنجاب حکومت کا ٹیوب ویل شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں