اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا ٹیم کی شکست پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کومواقع فراہم کئے جائیں ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی شکست سے مایوسی ہوئی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر پہنچ چکی۔لگتا تھا کہ چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا کہ ٹیم میں بڑی سرجری ناگزیر ہوچکی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے
، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔
ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان ہدف کے تعاقب میں ناکام، بھارت جیت گیا

