Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، عامر اور عماد نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

نیویارک (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کی ناقص پرفارمنس پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ محمد عامر اور عماد وسیم پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔

عامر اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی، لیکن دونوں کی ورلڈ کپ میں پرفارمنسز توقعات کے مطابق نہیں رہیں۔

دونوں کرکٹرز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں آخری بار ایکشن میں ہوں گے۔
مزیدپڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں