بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کی کامیابی کے ساتھ ہی سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈ کوچ سفر بھی تمام ہوگیا۔ ان کی جگہ بھارت کے نئے ہیڈ کوچ کا تقرر جلد کیا جائے گا۔
بارباڈوس میں فائنل کے بعد بھارتی کرکٹرز نے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو جذباتی الوداع کیا۔ کرکٹرز نے انہیں کاندھوں پر اٹھا لیا۔ ویرات کوہلی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈریوڈ بھی آبدیدہ ہوگئے تھے۔
راہول ڈریوڈ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے سے بیروزگار ہو رہے ہیں کوئی نوکری ہو تو ان کو اس سے آگاہ کیا جائے، ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
"I am Unemployed from next week, any offers.. ?" !!! 😂
You just can't hate Jammy ❤️ pic.twitter.com/tLECUD69OJ— Prasanna Ganesh Thunga (@_monkinthecity_) June 30, 2024
ایک صارف نے امید ظاہر کی کہ راہول ڈریوڈ کو اچھی آفرز ملیں گی، ساتھ ہی انہوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کو سیاستدان بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اچھا شعبہ ہے۔
کئی صارفین ایسے بھی ہیں جو بھارتی ہیڈ کوچ کو کمنٹری باکس میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایک بھارتی ایکس صارف نے لکھا کہ ہم راہول ڈریوڈ کے کمنٹری باکس میں واپسی کے منتظر ہیں، ان کے مزاح کو سب بہت پسند کرتے ہیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں اپنی انٹرن شپ مکمل کرچکا ہوں کیا میرے لیے بھی کوئی جاب آفر ہے؟
یاد رہے کہ یہ پہلے ہی طے تھا کہ راہول ڈریوڈ بطور کوچ ورلڈ کپ کے لیے بعد رخصت ہوجائیں گے۔ ڈریوڈ کے بعد سابق کرکٹر گوتم گھمبیر اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔ بھارت آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹی20 کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر روندرا جڈیجا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
مزیدپڑھیں :ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے شادی سے پہلے کس اداکار سے دوستی مشہور تھی؟




