Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

عمران خان کی ویرات کوہلی سے متعلق پیشگوئی جو بالکل ٹھیک ثابت ہوئی

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک)بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے ٹی20 انٹریشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے اعلان کے بعد ان کے بارے میں سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اچھا بیٹسمین بننے کے لیے 3 خوبیاں ہونی چاہئیں۔ ٹیلنٹ،تکنیک اور ٹمپرامنٹ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی میں یہ تینوں خوبیاں موجود ہیں، وہ اسٹروکس بھی کھیلتے ہیں اور چانس بھی نہیں دیتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی تکنیک کے اعتبار سے بہت مضبوط کھلاڑی ہیں۔ گیند کو بڑی جلدی دیکھتے ہیں۔ ان کی موومنٹ اچھی ہے اور وہ ہر لحاظ سے ایک اچھے بیٹسمین ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری ہوتا ہے کہ کھلاڑی اپنی اننگز کو کیسے مینج کرتا ہے اور ویرات کوہلی پریشر میں بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ سارے ریکارڈز توڑ دیں۔

ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے موازنہ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر کا کافی لمبا کریئر تھا۔ انہوں نے طویل عرصہ تک پرفارم کیا ہے۔ آئندہ 2، 3 برس بعد ہوسکتا ہے ویرات کوہلی اُن سے بھی بہتر ہو جائیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ میچ کے بعد ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مزیدپڑھیں :کچھ افراد کی ٹھوڑی پر ڈمپل کیوں ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں