ممبئی (آئی این پی ) معروف سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر عالمی ستاروں سمیت فلمی دنیا، سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی، وہیں کھیل کی دنیا کے افراد بھی اس محفل میں شامل تھے۔ تقریب میں ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی، جہاں وہ لال رنگ کا چمکیلا غرار زیب تن کیے ہوئے تھا۔جبکہ لال جوڑے کے ساتھ گلے میں موجود ہرے رنگ کا ہار اس جوڑے کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کر رہا تھا، جبکہ ثانیہ نے بالوں کو دلچسپ اسٹائل بھی دیا ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں :ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں


