Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ہربھجن سنگھ کا پاکستان کو بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا چیلنج

ممبئی (نیوز ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سیکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں 44 سالہ ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ اگر حفاظتی صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو کیا بھارت اپنے کھلاڑیوں کو بھیجے گا۔غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو چیلنج کیا کہ وہ 8 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ بھارت کے بغیر کروا سکتا ہے تو کروا لے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں تو ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے۔ اگر کھیلنا ہے تو کھیلو ورنہ نہ کھیلو۔انہوں نے مزید ہرزہ سرائی کی کہ بھارتی کرکٹ پاکستان کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے، اگر تم لوگ ہندوستانی کرکٹ کے بغیر زندہ رہ سکتے ہو تو کر لو”۔
مزیدپڑھیں :آج کی پریس کانفرنس کے بعد مرحوم مشتاق یوسفی یاد آگئے ،عارف علوی

یہ بھی پڑھیں