سابق بھارتی کھلاڑیوں پر معذور افراد کی توہین کرنے پر شہری شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ لیجنڈز چیمپئینز شپ 2024 میں پاکستان کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد بھارتی سینئر کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے اور بالی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ گانے پر رقص پیش کر رہے تھے۔
تاہم کھلاڑیوں کے چہرے پر ہنسی، اور انداز کچھ یوں تھا گویا معذور افراد کی نقل اتار رہے تھے، تینوں کھلاڑیوں کا یہ انداز خاصہ بچکانہ اور تضحیک آمیز بھی معلوم ہو رہا تھا۔جس پر اب نیشنل کاؤنسل برائے پروموشن آف روزگار برائے معزور افراد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارمان علی کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں بھارت میں موجود 10 کروڑ سے زائد معذور افراد کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاویدکو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہ ہاؤس منتقل کر دیا گیا


