Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پاکستان انڈر19 والی بال ٹیم نے ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(اسٹاف رپورٹر) والی بال شائقین کیلئے بڑی خبر، پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے پندرہویں انڈر 18 ایشین والی بال چیمپئن شپ بحرین کے سیمی فائنل اور انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے چائنیز تائی پائی کو شکست دی اور کوریا کو پہلے رائونڈ میں ہرانے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو دو پوائنٹس ملے جبکہ سپر 8 کے آخری میچ میں پاکستان کو جمعے کو جاپان سے شکست ہوئی۔ پول میچ میں‌پاکستانی ٹیم نے اپنے حریف بھارت کو بھی تین صفر سے شکست دی

اس پول سے پاکستان اور جاپان دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاجبکہ پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب اور صدر پی وی ایف سہیل خاور میر سیکرٹری شاہ نعیم ظفرنے پاکستان ٹیم کی پرفامنس کو سراہا اور مبارکباد دی۔آج پاکستان کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے چین کی ٹیم کیساتھ مانامہ بحرین میں‌میچ کھیلا جائےگا.
چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات سابق کپتان کو سونپنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں