انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کوچ گراہم تھورپ 55 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گراہم تھورپ نے اپنے 12 سالہ عالمی کرکٹ کریئر میں 16 سینچریاں اسکور کیں جب کہ مائیکل وان اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
گراہم تھارپ نے 1993 میں اپنے عالمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایشز سیریز کے اپنے پہلے میچ میں سنچری اسکور کی تھی اور بیس برسوں کے دوران ایسا کرنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے تھے۔وہ انگلش کرکٹ ٹیم کے مستقل حصہ رہے اور 100 ٹیسٹ کھیلے، انہوں نے 16 سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 82 ایک روزہ میچز بھی کھیلے اور وہ 17 سال تک سرے کاؤنٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سیزن میںنئے 3 چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کروانے کا اعلان


