پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم نے اولمپکس میں 86.59 میٹر کی بیسٹ تھرو کی اور فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کرلیا۔
ارشد ندیم اب 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔یاد رہے کہ اس سےقبل ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہوگا۔
طلبہ تحریک کا الٹی میٹم، بنگلہ دیش کے صدرنےپارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا


