Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

تائیکوانڈو مقابلے میں سعودی خاتون نے اسرائیلی حریف کو عبرتناک شکست دیدی

پیرس اولمپکس میں خواتین کے تائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے اسرائیلی حریف کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔عرب میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز ہونیوالے ویمنز تائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ ابیشگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی۔

دنیا ابو طالب کو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 2-6 سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ابیشگ سیمبرگ کو 4-5 اور 0-10 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہو گئیں۔

فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن ٹیم نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکے تاریخ رقم کردی

یہ بھی پڑھیں