Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

حکومت کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو بھی سپورٹ کرے ،قومی ہیرو ارشد ندیم کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کیساتھ بے اعتنائی سے گریز کرے کرکٹ کی طرح دوسرے کھیل کو بھی سپورٹ اور ترجیح‌دے . جمعرات کو 32 سالوں میں پاکستان کیلئے اولمپکس میں پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے ندیم نے کہا کہ جہاں کرکٹ کو خاصی توجہ اور وسائل ملے ہیں، وہیں دیگر کھیل ترقی کے مساوی مواقع کے مستحق ہیں۔

ندیم نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دوسرے کھیلوں کو بھی اسی سطح کی ترجیح دینی چاہیے جس طرح وہ کرکٹ کو دیتی ہے،قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا کہ شائقین کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں، فارم میں ہوں ، فٹ ہوں ، قوم نے میری کامیابی کیلئے دعائیں‌کیں‌جس پر شکرگزار ہوں،ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپڑا ایک اچھا دوست ہے، سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں