Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سکیورٹی کی یقین دھانی پربھارتی ٹیم کو پاکستان جاناچاہیے ، سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ

نئی دہلی(نیوزڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد سکیورٹی کی یقین دھانی دلاتا ہے تو بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور جانا چاہیے، سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاکستان جانے میں سکیورٹی تحفظات رکاوٹ ہیں ، اگر سکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔

اگر وہ ہماری ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں توپھر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ ہربھجن سنگھ نے اس سے قبل بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کی مکمل مخالفت کر دی تھی۔

تاہم اب انہوں نے رائے تبدیل کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں