Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پیرا لمپکس، فلسطینی پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

پیرس (نیوزڈیسک)فرانس میں جاری پیرا لمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو فلسطینی پرچم لہرانے پر ڈس کوالیفائی کردیا ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی اتھلیٹ نے 47.64 میٹر کی تھرو پھینک کر پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔

جیت کے جشن کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ کو میڈل سے محروم کردیا گیا۔اس حوالے سے پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز عمل اور فلسطینی پرچم لہرانے پر ایونٹ سے باہر کردیا ۔

ایرانی ایتھلیٹ کی جگہ جیولین تھرو مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھارت کے نودیپ سنگھ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔دوسرے نمبر پر چین کہ سن پیژیانگ رہے جنہوں نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ عراق کے نخیلاوی ولڈان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
ماسکو کا امریکی میڈیا اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں