Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ماسکو کا امریکی میڈیا اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

ماسکو (نیوزڈیسک) روسی سرکاری نیوز نیٹ ورک رشیا ٹوڈے پر واشنگٹن کی پابندیوں کے جواب میں ماسکو نے بھی ردعمل دیتے ہوئے امریکی میڈیا اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

مریکی حکومت نے گزشتہ دنوں روسی ادارے کے 2 ملازمین پر فرد جرم عائدکرتے ہوئے ایڈیٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی ان پر الزام ہے کہ 2024ء کے امریکی صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

دمتری پیسکوف نے ریاستی نیوز ایجنسی کو بتایامتوازی ردعمل ممکن نہیں ہے، امریکہ میں کوئی سرکاری خبر رساں ایجنسی نہیں اور کوئی سرکاری ٹی وی چینل نہیں ہے، لیکن یہاں یقیناً ایسے اقدامات ہونگے جو ان کے میڈیا کو ان کی معلومات پھیلانے سے روکیں گے۔

پیسکوف نے اپنی یوکرین جارحیت کے دوران ماسکو کی بے مثال سنسرشپ کو بھی درست قرار دیا جو معلومات پر روس کی سخت گرفت کا نادر اعتراف ہے۔
انڈونیشیا: پوپ فرانسس کے دورے پر دھمکیاں دینے والے 7 افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیں