Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

انڈونیشیا: پوپ فرانسس کے دورے پر دھمکیاں دینے والے 7 افراد گرفتار

جکارتہ (نیوزڈیسک ) انڈونیشیا پولیس کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کے دورے کے دوران آن لائن دہشت گردی کی دھمکیاں دینے پر سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایشیا پیسیفک کے ایک مشکل اور صبر آزما دورے کے دوران 87 سالہ پوپ نے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت انڈونیشیا میں پہلا قیام کیا ۔

انڈونیشیا کے اعلیٰ انسدادِ دہشت گردی یونٹ ڈینسس ترجمان ایسوِن سیریگر نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ افراد کو دارالحکومت جکارتہ کے قریبی شہروں اور مغربی سماٹرا اور بنگکا بیلیتونگ کے صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ان پر ایسے بیانات اور تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کا الزام ہے جس میں جکارتہ میں پوپ کے جلسوں پر بم حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلن مسک کو وفاقی حکومت میں شامل کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں