نیویارک (نیوزڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر ارب پتی امریکی ایلون مسک کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو حکومتی کار گزاری جانچنے کیلئے اقدامات اٹھائے گا ۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ اس کمیشن کا خیال بھی ایلون مسک نے ہی دیا ہے، ٹرمپ کی جیت کی صورت میں دوسری مدت صدارت میں ایلون مسک وفاقی حکومت کے تمام مالی کھاتوں اور اس کی مکمل کارکردگی کے پورے آڈٹ کی نگرانی کریں گے۔
امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کیمطابق کمیشن کے اقدامات کے ذریعے6ماہ کے اندر مالی بدعنوانی اور نامناسب ادائیگیوں پر پوری طرح قابو پا لیا جائے گا،
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس اقدام سے کھربوں ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں، ٹرمپ نے اپنے پروگرام میں ٹیکسوں میں کمی کا عزم ظاہر کیا۔دوسری جانب ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موقع ملا تو میں امریکہ کی خدمت کا خواہاں ہوں، مجھے معاوضے، عہدے یا ستائش کی کوئی ضرورت نہیں ۔
ماسکو کا امریکی میڈیا اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
