Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کی شکست پر کپتان خوش

(ویب ڈیسک)کھیل کے کسی مقابلے میں آپ نے کسی کھلاڑی یا کھیلنے والی ٹیم کے کسی رکن کو شکست پر خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔

لیکن حال ہی میں یہ واقعہ پاکستان میں کھیلے جارہے ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔

چیمپیئن ون ڈے کپ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں کھیلا جارہا ہے جس میں مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو فرسٹ کلاس اور قومی کرکٹرز پر مشتمل ہیں۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے دن پیر کو کھیلے گئے میچ میں مارخورز نے اسٹالینز کو 126رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں محمد رضوان کی قیادت میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 231 رنز کا ہدف دیا تھا جس میں افتخار احمد 60 جبکہ سلمان علی آغا 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جوابی اننگز میں اسٹالینز کے تمام بیٹر زاہد محمود اور سلمان آغا کی گھومتی گیندوں کا مقابلہ نہ کرسکے اور صرف 105رنز پر پویلین پہنچ گئے یوں مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دے دی۔

تاہم اتنے بھاری مارجن سے شکست کے باوجود اسٹالینز کے کپتان نہ صرف بہت مطمئن بلکہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔

پوسٹ میچ انٹرویو دیتے ہوئے اسٹالینز کے کپتان محمد حارث نے اپنی شکست سے متعلق رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جو چاہ رہے تھے ٹورنامنٹ سے پہلے ٹیم کی اسٹرینتھ چیک کررہے تھے’۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم نے پہلے میچ میں ٹاس جیتا اور بیٹنگ کی تھی، آج ہم نے ہدف کا تعاقب کیا تا کہ ہمیں اپنی اسٹرینتھ کا پتا چل جائے، وہی ہوا، خوشی ہوئی کہ ہم ہار گئے’۔

تاہم محمد حارث کے یہ ریمارکس مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ اسٹالینز اپنا اگلا میچ جمعرات کو ڈولفنز کے خلاف کھیلیں گے۔
مزیدپڑھیں‌:قاتلانہ ادائیں،جنت مرزا کی ’مڈنائٹ بریز ساڑھی‘ کتنی مہنگی؟

یہ بھی پڑھیں