لاہور(نیوز ڈیسک)اب حال ہی میں ارشد نے اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔دوران گفتگو پروگرام کے حاضرین نے ارشد سمیت ان کے کوچ سے دلچسپ سوالات کیے، جس میں سے ایک شخص نے قومی ایتھلیٹ سے پوچھا حکومت یا پرائیویٹ اداروں کی طرف سے جن انعامات کا اعلان ہوا تھا، کیا آپ کو وہ سب واقعی ملے؟میزبان تابش ہاشمی نے سوال سنتے ہی کہا ہاں یہ ایک اہم سوال ہے
، پوری قوم گنتی کر رہی تھی کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم کتنی ہوگئی، میرے مطابق یہ رقم 80 یا 90 کروڑ کے قریب تھی۔جواب میں قومی ایتھلیٹ نے ہنستے ہوئے کہا سرکاری اداروں کی بات کروں تو الحمداللہ ان کی طرف سے اعلان کی گئی تمام رقم مل گئی ہے اور میرے خیال میں جو پرائیویٹ ادارے ہیں وہ رہ گئے ہیں، انہوں نے رقم اب تک نہیں دی، کچھ نجی اداروں نے دے دیا ہے جب کہ کچھ رہ گئے ہیں۔ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ نے کہا ہم شکر گزار ہیں کہ سرکار نے انعامی رقم وقت پر ادا کی۔
نواز شریف براستہ دبئی لندن پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں متوقع



