اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سلیکٹرز کے رویے نے فخرزمان کا دل توڑ دیا، قریبی ذرائع کے مطابق وہ ریٹائرمنٹ پر بھی غور کر رہے ہیں۔ 2 دن تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں اہم فیصلہ متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ روز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی جو فہرست جاری کی اس میں فخرزمان کا نام شامل نہیں ہے،گزشتہ برس انھیں بی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا، دورئہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے اسکواڈز میں بھی فخر زمان موجود نہیں ہیں۔
گزشتہ دنوں انھیں فٹنس ٹیسٹ کیلئے مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ مکمل نہ کر پائے، ان کے گھٹنے میں کوئی مسئلہ ہے لیکن وہ میچ فٹ ہیں، اسی ٹیسٹ کو بنیاد بنا کر انھیں ڈراپ کر دیا گیا۔بعض حلقے اس کا تعلق کنیکشن کیمپ میں ان کی بے لاگ گفتگو اور بابر اعظم کے حق میں ٹویٹ کو بھی قرار دے رہے ہیں۔
فخرزمان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ صورتحال سے وہ سخت ناخوش ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ ملک کیلئے کھیلے اور کبھی ریکارڈز کو ترجیح نہ دی لیکن اس کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے، فخرزمان ریٹائرمنٹ پر بھی غور کر رہے ہیں جس کا فیصلہ دو تک کر دیاجائیگا ۔قریبی دوستوں نے انھیں سمجھایا ہے کہ جذباتی ہو کر کوئی قدم نہ اٹھائیں ابھی وہ مزید کئی برس پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
پرویز الہٰی کا نام دوبارہ نو فلائی لسٹ میں شامل ،نئی تحقیقات شروع



