لاہور(نیوزڈیسک)اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کردی جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوارتصور کی جارہی ہیں۔
اے ایس پی شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری میں شہرت حاصل کی جب لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا جوعربی خطاطی والا لباس ملبوس تھی۔
یاد رہے کہ تانیہ ملک کے استعفے کے بعد پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہے ۔ انہوں نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دورکا آغاز کیا تھا۔
ہانگ کانگ سپر سکس ٹورنامنٹ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا



