Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

فٹبال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے میدان میں گھس کر ریفری کو تھپڑجڑدیا

فٹبال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے میدان میں گھس کرریفری کو تھپڑ رسید کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین میں اندلس کے تھرڈ ڈویژن میں نوجوانوں کے فٹ بال مقابلوں میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون میچ کے اختتام کے بعد ریفری پر حملہ کرنے کے لئے میدان میں کود گئی۔

اسپینیول کے ایک کھلاڑی کی والدہ نے ریفری کے منہ پر اس وقت تھپڑ مارا جب 10 اور 11 سالہ کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایلنڈن کلب نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ ہماری نوجوان ٹیم کے میچ کے اختتام پر پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس قسم کا رویہ احترام اور کھیلوں کی قدروں سے متصادم ہے جس کے لیے ہم ایک کلب کے طور پر اس کا دفاع کرتے ہیں۔

ایشوریا کی باضابطہ طلاق ہوگئی

یہ بھی پڑھیں