Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

فہیم اشرف جڑواں بیٹوں کے والد بن گئے

پتوکی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر فہیم اشرف کے گھر بڑی خوشخبری آئی ہے، فہیم اشرف جڑواں بیٹوں کے والد بن گئے ہیں۔

فہیم اشرف کے پتوکی میں واقع گھر میں جڑواں بچوں کی ولادت پر خوشی کا سماں ہے۔

فہیم اشرف کے والد رانا محمد اشرف کا کہنا ہے کہ پوتوں کی پیدائش پر انتہائی خوش ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں بچے صحت مند ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نومبر 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں