کراچی(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں، اپنی بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا۔
شاہد آفریدی نے کراچی میں عالمی اردو کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے نکال کر اصلی دنیا میں لائیں۔ سوشل میڈیا پر آج کل کوئی کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے، جودل چاہے کہیں مگر اپنے الفاظ کا چناؤ درست رکھیں، آپ ڈاکٹر اور انجینئر ہوں لیکن آپ کی تربیت اچھی نہیں تو کوئی فائدہ نہیں۔
شاہین آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کی فیملی نے اسکے اوپر شیروں والی نظر رکھی تھی اور اسکی تربیت اچھی ہوئی تھی، میری اور شاہین کی فیملی کے بڑے آپس میں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔ شاہین جن کے ساتھ کھیلتا تھا اور جن کوچز کی نگرانی میں وہ کھیلا سب نے اسکی کافی تعریف کی تھی۔ شادی کیلئے لڑکے کی انکوائری کرنا ضروری تھا کیونکہ لڑکا اچھا ہونا چاہئے اور لڑکی بھی اچھی ہونی چاہئے تاکہ ملک کیلئے ایک اچھی نسل تیار ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کی بات ہے، سارے بیٹھتے ہیں، ملک کو لے کر چلتے ہیں۔ اگر آپ کی نیت ہے تو ملک کو لے کے چلو، اگر میری نیت یہ ہے کہ میں تو بالکل ٹھیک ہوں، سامنے والا چور، ڈاکو ہے، ایسا ہو نہیں سکتا۔
مزیدپڑھیں:ٹیکس کیوں کاٹا؟ صارف نے بینک منیجر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل
