لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان بابراعظم کے وکیل پر ہراسانی مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر کرکٹر وکیل پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے قومی کرکٹر بابراعظم کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی خاتون اپنی وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
عدالت نے بابراعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔دوران سماعت عدالت نے بابراعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ 2021 کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں اس پر بابر کے وکیل کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں لہٰذا کیس ملتوی کیا جائے۔
دوسری جانب خاتون درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابراعظم شادی کا جھانسا دے کر اس سے زیادتی کرتا رہا ہےاور بابراعظم نے خاتون کے 12 لاکھ بھی دینے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بابراعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ
