Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

شاہد آفریدی ارشد ندیم سے جیولن تھرو کی ٹریننگ لینے لگے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اگرچہ شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدان کو الوداع کہے ہوئے خاصہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی شہرت میں کوئی فرق نہیں آیا، ان کے مداح آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔دوسری جانب اگر بات کی جائے ارشد ندیم کی تو وہ پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کے انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ایک مثال بن گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوایا تھا۔یہ اولمپک کی سب سے بہترین جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔اس کارنامے کے بعد ارشد کو ملکی سطح پر بڑے اعزازات سے نوازا گیا اور اب ان کا شمار پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔حال ہی میں شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اولمپیئن سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لیتے نظر آئے۔

مذکورہ ویڈیو جدہ میں موجود پاکستانی اسکول کی اسپورٹس سے متعلق ایک تقریب کی معلوم ہوتی ہے جس میں ایتھلیٹس اور حاضرین بھی موجود ہیں۔اس موقع پر ارشد ندیم نہ صرف شاہد آفریدی کو جیولین پکڑنا سکھاتے ہیں بلکہ اسے دور تک پھینکنے کی تکنیک سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔شاہد آفریدی نے ارشد سے یہ بھی پوچھا کہ وہ انہیں اس طرح جیولین پکڑنا سکھائیں جیسے چیمپئنز پکڑتے ہیں، جس پر ارشد انہیں طریقہ بتاتے ہوئے نظر آئے۔ارشد کی دی ہوئی ٹپس پر عمل کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے گراؤنڈ میں نیزہ پھینکا اور ان اس کوشش کو وہاں موجود سبھی افراد نے خاصہ سراہا بھی۔

چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا، 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے چوری کرلیے

یہ بھی پڑھیں