Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ویرات کوہلی کونسا بڑا ریکارڈ بنانے سے رہ گئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنتے بنتے رہ گئے۔

ویرات کوہلی نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

اسٹار بیٹراگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔

واضح رہے اب صرف دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں جن میں سچن ٹینڈولکر (350 میچز) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا (378 میچز) شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:تاجکستان کا خواتین کے لباس کے حوالے سے نئے ضوابط جاری کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں