Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ہائی ولٹیج مقابلہ آج، شائقین پرجوش،بابراعظم پریکٹس سیشن سے غائب

دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ جیت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھے گی۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں کا مورال بڑھانے کیلئے دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات کی اور بھارت کو شکست دینے کی حکمت عملی تیار کی۔

چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارت کا ترانہ بجنے پر بھی دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ یہ ایونٹ آئی سی سی کا ہے انہیں دیکھنا چاہیے کیا ہورہا ہے، ہم نے تو آج بھی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرکے دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ادھر پاک بھارت ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے فینز ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے مضبوط دعویدار ٹھہرا رہے ہیں جبکہ گرین شرٹس سے امید کی جارہی ہے کہ رضوان کی قیادت میں کم بیک کرے گی۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب، میچ میں شرکت مشکوک؟

بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران نظر نہ آئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا، کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس کے لیے نہ جا سکے بلکہ انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ حاصل کی۔ اطلاعات سامنے آئی کہ بابر اعظم نے زکام کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ بابر اعظم میچ کے لیے مکمل فٹ نہیں جس کے باعث وہ پریکٹس سیشن میں نظر نہ آئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

بھارت کے مشہور بابا نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی

یہ بھی پڑھیں