Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پاک ،بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان،

دبئی (نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی لیکن بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاک بھارت میچ سے قبل قیاس آرئیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں بروز منگل 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن اس کا اثر بنگلا دیش بھارت کے میچ پر نہیں ہوا۔البتہ متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث رک سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔دبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری کو شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور موسم جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے تاہم دبئی میں بارش کا امکان صرف ایک فیصد ہے جہاں 27 فیصد بادل موجود ہیں اور ہوا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔اگر بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا جو پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی راہ مزید دشوار کر دیگا۔

وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں