دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت دس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 52 رنز اسکور کرلیے ہیں۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔دوسری جانب بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کہا کہ آج کےمیچ کا پلان سادہ ہے،لائن و لینتھ پر بولنگ کرنا ہدف ہے۔
راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی



