Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیش کا نیوزی لینڈکو جیت کیلئے237 رنز کا ہدف

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بات یہاں قابلِ ذکر ہے کہ اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
مزیدپڑھیں:ملک کیوں چھوڑناپڑا؟گلوکار علی حیدر نے وجہ بتادی

یہ بھی پڑھیں