لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایونٹس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے آئی سی سی ایونٹس میں 12 میچز کھیل کر 5 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ رچن ویندرا نے چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار سنچری جڑی ہے۔ اس سے پہلے کین ولیمسن اور نیتھن ایسٹل نے نیوزی لینڈ کی جانب سے آئی سی سی ایونٹس میں 3، 3 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
مزیدپڑھیں:مسیحی برادری کےروزوں کاآغاز

