Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ویمن کرکٹر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ویمن کرکٹر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے آسٹریلیا کی الانا کنگ اور انابیل سدرلینڈ جبکہ تھائی لینڈ کی تھیپاتچا پتھاوونگ کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیاں فروری کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں