آکلینڈ(نیوزڈیسک) حسن نواز کی شاندار کارکردگی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود کیوی ٹیم نے 204 رنز اسکور کیے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیئے۔قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی کارروائی نا کام،فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار

