Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

روہت شرما کی گاڑی کو نقصان، چھوٹے بھائی پر سرعام برہم، ویڈیو وائرل

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اپنے چھوٹے بھائی پر سرعام برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے بھائی نے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے جمعے کے روز وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تین معروف شخصیات کے نام سے منسوب اسٹینڈز کا افتتاح کیا جن میں روہت شرما، اجیت واڈیکر اور شرد پوار شامل ہیں۔ اس تقریب میں روہت شرما اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے۔
ایونٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں روہت شرما اپنی گاڑی پر معمولی ڈینٹ دیکھ کر برہم دکھائی دیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ غصے سے اپنے بھائی وشال سے پوچھتے ہیں کہ “یہ کیا ہے؟”، جس پر وشال جواب دیتا ہے: “ریورس لیتے وقت لگ گئی تھی۔” اس پر روہت غصے سے کہتے ہیں، “دماغ کہاں رہتا ہے تیرا؟”


یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور مداحوں کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، کچھ لوگ روہت کی برہمی کو درست قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر ایسے ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ روہت شرما نے گزشتہ برس ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں بھارت نے سال 2025 کے آغاز میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا جدید ترین امریکی ایف 35 جنگی طیارہ یمنی میزائلوں سے بال بال بچ گیا، امریکہ میں گھبراہٹ

یہ بھی پڑھیں