لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس دوران پی ایس ایل سے باہر ہونے والی ٹیموں کے قومی کھلاڑی کوئٹہ کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان علی آغا، صائم ایوب، حسن علی، شاداب خان، نسیم شاہ ہوٹل روم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں اور کوئٹہ کو سپورٹ کررہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ دیکھنے میں مگن ہیں، آخری دو اوورز کا کھیل باقی ہے اس پر سلمان آغا نے پیش گوئی کرتے کہا آخری اوورمیں 10 سکور بچے گا۔
حسن علی کی آواز بھی سنائی دی جو کہہ رہے ہیں کہ عامر ’یارکر‘ کرے گا، جبکہ صائم ایوب اور شاداب خان ایک دوسرے سے میچ کے آخری لمحات پر گفتگو کررہے ہیں، عامر کی باؤلنگ پر حسن علی کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں جبکہ پاس بیٹھے نسیم شاہ بھی مسکرائے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپرسٹار پی ایس ایل کے فائنل سے لطف اندوز ہورہے ہیں، وائرل ویڈیو کو پی سی بی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ’therealpcb‘ پر شیئر کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کچھ نے کہا ’جیلس ہورہے ہیں لاہور قلندرز کی جیت سے‘ ایک صارف نے لکھا’ لاہور کی ترقی سے جلتا ہے زمانہ‘
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہر نے اہم خبر سنا دی



