Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

جیولین تھرو فائنل مقابلہ،قومی ہیرو ارشد ندیم نے ایک بار پھر گولڈ میڈل جیت لیا

سیئول کوریا(اوصاف نیوز) جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔

دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطان 70.53، 74.50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔

خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی تھی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔

پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو 76.80، تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی ، اس سے قبل بھارتی کھلاڑی یادو نے 89.81 میٹر تھرو کی بعدازاں ارشدندیم نے پانچ تھرو میں تمام کھلاڑیوں کو مات دے کر ایک بار پھر گولڈ میڈل جیت لیا. ، اولمپیکس کے بعد ایشین چیمپئن شپ بھی اپنے نام کرلی.

پاکستان کی شان ارشد ندیم نے 86.40 لمبی تھرو کیساتھ پاکستان کو کامیابی دلادی ، ارشدندیم کو تمام سیاسی رہنماوں ، صدر ، وزیراعظم کی مبارکباد پیش
تفصیلات کے مطابق کویتی عبدالرحمن نے 70.08 میٹر پر تھرو پھینکی، سری لنکا کے مودیا نے بھی قسسمت آزمائی کی.

ارشد ندیم نے 75.64 کی پہلی تھرو کی،جیولن تھرو کے فائنل رائونڈ میں 12ایتھلیٹ قسمت آزمائیں گے

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فائنل میں ان ایکشن ہوں گے.اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کیلئے فیورٹ

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ رائونڈ میں 86.34میٹر کی تھرو کی تھی.ارشد ندیم کے والدین بیٹے کی جیت کیلئے دعا گو

پاکستان کے یاسر سلطان بھی فائنل میں تھرو کریں گے،کویت کے عبدالرحمان نے 70.08میٹرو کی تھرو کی

بھارت کےیش ویرسنگھ کی پہلی تھرو ضائع.جاپان کے ایتھلیٹ نے 69.10میٹرو تھروکی،بھارت کے سچن یادو نے 79.65میٹر کی تھرو کی
سری لنکا کے موادیا نے 79.81میٹر کی تھرو کی..

پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں