Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

کامیابی پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جیولن تھرور ارشد ندیم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے بھرپور دعائیں کیں۔ کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے محنت لازم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت کریں، اللہ خود سپورٹ کرتا ہے۔

ارشد ندیم نے مزید کہا کہ کھیل کوئی بھی ہو، اس میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
مزیدپڑھیں:جاوید اور مومل شیخ کی طلاق کے بعد اثرات پر لب کشائی

یہ بھی پڑھیں