Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پہلی بار بگ بیش لیگ میں شمولیت پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈریسنگ روم میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے بیچین ہیں۔

ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے آسٹریلیا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن بگ بیش لیگ میں اپنا ڈیبیو کرنا تو ایک بہت ہی خاص امر ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور وہاں کھیلنے کا بیچینی سے منتظر ہوں۔

انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ وہ جلد ہی ان کے لیے میدان میں جلوہ افروز ہوں گے۔


واضح رہے کہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کی مشہور ٹی20 لیگ بگ بیش میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سڈنی سکسرز نے بابر کو 15ویں ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے کتنے ریلیف کا اعلان کیا؟

یہ بھی پڑھیں