Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج نے تاریخ رقم کردی

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)قائم مقام جنوبی افریقی کپتان کیشو مہاراج نے 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے جنوبی افریقی اسپنر بن گئے ہیں۔

کیشور مہاراج نے یہ ریکارڈ بلاوایو میں جاری زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن کی وکٹ لے کر قائم کیا۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوانے والے کپتان ٹیمبا باووما کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے کیشو مہاراج جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔
مزیدپڑھیں:سوات واقعہ کیوں پیش آیا، قصور وار کون ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں