لاہور( نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان ٹیم میں سب سے زیادہ بولنے والا کھلاڑی ہے، شاداب خان پریکٹس سے زیادہ کھانے پر توجہ دیتے ہیں، امام الحق آئنے کے سامنے سب سے زیادہ خود کو سنوارتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے کہا کہ محمد نواز ٹیم میں سب سے زیادہ سوتا ہے، جب سو جائے تو اٹھنے کا نام نہیں لیتا، بلےباز کو تمام بولرز کو اپنے بلے سے جواب دینا چاہیے، نیٹ پریکٹس میں آؤٹ ہونے پر تمام بولرٹیز کرتے ہیں، ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن پرانی فلمیں دیکھی ہیں۔
Fun, banter and team secrets! 🏏
Pakistan batter @FakharZamanLive gets candid in a lighthearted rapid-fire session 🎥#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HcXbdobFyw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 14, 2025
فخر زمان کا کہناتھا کہ ابرار احمد کو تصاویر بنوانے کا شوق ہے، محمد نواز ٹیم میں وہ کھلاڑی ہیں جن پر کتاب لکھی جاسکتی ہے، ٹیم میں کھانا بنانا کسی کو نہیں آتا، حسن علی اور شاداب خان کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، ایک دن کیلئے اگر کوچ بنا تو کھلاڑیوں کے دل سے ہار کا خوف ختم کروں گا، موجودہ ٹیم بہت زیادہ متحرک اور پرُاعتماد ہے۔
مزید پڑھیں:آپ کچھ نہیں کرتے تو گھروالوں کا رویہ بدل جاتا ہے؛معلوم نہیں میری موت پر کوئی پاس ہوگا یا نہیں ؛فردوس جمال




