Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

مانچسٹر(نیوز ڈیسک)اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی شائق کو سکیورٹی اہلکاروں نے گراؤنڈ سے نکال دیا۔

اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔

فاروق نذر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا، 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں۔جرمنی میں ایف آئی ایس یو گیمز 2025: دو پاکستانی ایتھلیٹس لاپتہ، ٹیم سلیکشن میں سنگین بے ضابطگیاں، پی ایس بی کا بڑا ایکشن

یہ بھی پڑھیں