Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

جم میں ورزش کرتے شخص کی پُراسرار موت، ویڈیو وائرل

پونا(اوصاف نیوز)بھارتی شہر پونے کے علاقے پمپری-چنچوڑ کی ایک جم میں جمعہ کی صبح 37 سالہ ملند کلکرنی ورزش کے بعد پانی پینے کے فوراً بعد اچانک بے ہوش ہو گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ بوتل سے پانی پینے کے بعد پلٹے اور فوراً گر پڑے۔


جم میں موجود افراد نے فوراً انہیں قریبی اسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر کلکرنی کو مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق کلکرنی کی بیوی خود بھی ڈاکٹر ہیں اور وہ پچھلے 6 ماہ سے باقاعدگی سے جم جا رہے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں 50 سال سے کم عمر افراد خصوصاً 30 اور 40 کی دہائی کے افراد میں بھی دل کے دورے کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی سطح پر مختلف میڈیکل رپورٹس نے بھی اس بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ظاہر کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل ایوارڈ جیت لیا

یہ بھی پڑھیں