Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بابراعظم اور محمد رضوان کو ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)بابراعظم اور محمد رضوان کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا گیا۔

تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ کئے جانے کے بعد سابق باؤلر تنویر احمد نے دونوں کو ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا ہے۔

سابق کھلاڑی تنویر احمد نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینے پر غور کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں تنویر احمد نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قدر باقی نہیں رہی تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوچنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے۔ انہوں نے موجودہ ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات کا اظہا ر کیا۔

مزید پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں