Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا

یو اے ای(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔

15 ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جبکہ اسی دن شام سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیموں میں بھی مقابلہ ہو گا ، ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا۔

دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جائیں گی۔ سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک چھ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

مزید پڑھیں۔پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں